کیوبا میں آئندہ ہفتے امریکی صدر بارک اوباما کے دورے کے پیش نظر دارالحکومت ہوانا کی تزئین اور آرائش کا کام تیز کر دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق ہوانا کے بعض مرکزی ایونیوز کو ایک عرصہ بعد بڑی خوبصورتی سے سجایا جا رہاہے ۔ عمارتوں کی نئی سفیدی کرتے ہوئے ٹوٹی پھوٹی جگہوں کو نیا کیا جا رہا ہے ۔ صدر اوباما گزشتہ
88سال میں کیوبا کا دورہ کرنے والے امریکا کے پہلے صدر ہوںگے جو اپنے تاریخی دورے کے موقع پر کیوبا کے عوام سے براہ راست خطاب بھی کریںگے ۔
یہ خطاب کیوبا کے قومی ٹی وی پر بھی براہ راست دکھایا جائے گا۔ صدر اوباما کا خاندان بھی ان کے دورے کے دوران ساتھ ہوگا ، جو ہوانا کی ہسپانوی نو آبادی کے دور کی بعض جگہوں کی سیر بھی کریگا۔